23 نومبر، 2025، 8:27 PM

مسقط، ایرانی وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

مسقط، ایرانی وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

عراقچی نے مسقط میں عمانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط کے دورے کے دوران اپنے عمانی ہم منصب سید بدر حماد البوسعیدی سے اہم ملاقات کی۔

ایرانی وزیرخارجہ کو عمانی ہم منصب نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عباس عراقچی ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مسقط پہنچے، جہاں وہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس دورے سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ عراقچی عمانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ایران اور عمان کے درمیان تعلقات، تعاون کے نئے امکانات اور خطے میں جاری سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ایران کا مؤقف پیش کریں گے۔

News ID 1936681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha