14 نومبر، 2025، 9:58 AM

اسرائیل شام میں منفی کردار ادا کر رہا ہے، الشیبانی

اسرائیل شام میں منفی کردار ادا کر رہا ہے، الشیبانی

جولانی سے وابستہ حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل ملک میں منفی کردار ادا کر رہا ہے اور ہم کسی بھی نیابتی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں ایک تحقیقی ادارے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جولانی سے وابستہ حکومت وزیر خارجہ، اسعد الشیبانی نے کہا کہ ہم کسی بھی جنگ میں نیابتی کردار ادا کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد اسرائیل کے ساتھ کشیدگی سے گریز اور تل ابیب کے ان دعوؤں کو ختم کرنا ہے جن میں وہ شام کو اپنے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو ہم شام کی تعمیرِ نو کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ کئی بین الاقوامی فریق ہماری سیاسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، خاص طور پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف۔  

الشیبانی نے زور دیا کہ ہم شام کی تقسیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اسرائیل اس وقت شام میں منفی کردار ادا کر رہا ہے، اور ملک میں ہونے والی تبدیلیوں سے ناخوش ہے، اسی لیے اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم ہم نے کشیدگی میں اضافہ نہیں کیا بلکہ سفارت کاری کے ذریعے جواب دینے کی کوشش کی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ صوبہ سویدا اور شام کے ساحلی علاقوں میں حالیہ واقعات سابقہ نظام سے وابستہ قوتوں کے اقدامات کا نتیجہ ہیں، جبکہ اسرائیلی مداخلت نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔  

الشیبانی نے یہ بھی بتایا کہ شام میں آئندہ چار سے پانچ برسوں میں صدارتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

News ID 1936479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha