23 اکتوبر، 2025، 9:15 AM

غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت پر فرانس میں قید ایرانی خاتون کی پیرول پر رہائی

غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت پر فرانس میں قید ایرانی خاتون کی پیرول پر رہائی

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صہیونی مظالم کی مذمت پر فرانس میں قید ایرانی خاتون شہری کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس میں قید ایرانی خاتون شہری محدثہ اسفندیاری کو مشروط طور پر رہا کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فرانسیسی جج کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اسفندیاری کی مکمل آزادی اور وطن واپسی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

محدثہ اسفندیاری مارچ سے فرانس کی جیل میں قید تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم اور فلسطینی خواتین و بچوں کے قتل عام کی مذمت کی تھی۔

محدثہ اسفندیاری پر مقدمہ دائر کرنے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسفندیاری کی گرفتاری کو آزادی اظہار رائے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

News ID 1936078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha