ایرانی وزارت خارجہ میں فرانسیسی ناظم الامور طلب/ گستاخانہ خاکوں پر شدید احتجاج

اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے گستاخانہ بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی سفیرکی عدم موجودگی میں فرانسیسی سفارت خآنہ کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ  نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے گستاخانہ بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی سفیرکی عدم موجودگی میں فرانسیسی سفارت خانہ کے عارضی ناظم الامورفلوران ایڈلو کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیز بیان پرفرانس کے عارضی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اورخاکوں کی اشاعت اورفرانس کے صدرمیکرون کے گستاخانہ بیان پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فرانسیسی ناظم الامور کو یورپی امور کے ڈپٹی سیکریٹری نے احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کے خلاف فرانسیسی حکام کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔  انھوں نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر غلط اور ناانصافی ہے کیونکہ دہشت گرد امریکی اور یورپی ممالک کی پیداوار ہیں اور دہشت گردوں کے تعلق امریکہ اور فرانس کے اتحادی ممالک سے ہے۔ فرانس کے ناظم الامور نے ایران کے شدید احتجاج کو فرانسیسی حکومت تک فوری طور پر پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے احتجاج کو متعلقہ حکام تک پہنچا دیں گے۔

News Code 1903626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha