15 اکتوبر، 2025، 8:59 AM

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی انسانیت کے خلاف جرم ہے، صدر کولمبیا

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی انسانیت کے خلاف جرم ہے، صدر کولمبیا

گوسٹاؤ پیٹرو نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مظلوموں پر حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہورہے ہیں جو عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کولمبیا گوسٹاؤ پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی غزہ میں جاری مظالم میں براہ راست شراکت داری کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نسل کشی میں ملوث ہے، ایسے میں اسلحہ کی ترسیل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ غزہ میں اسلحہ کا اچھا استعمال آخر کس چیز کو کہتے ہیں؟

صدر کولمبیا کے مطابق امریکی اسلحے کے استعمال سے اب تک 70 ہزار فلسطینی شہید اور 2 لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے امریکی اسلحہ کا بہترین استعمال کیا ہے جس پر انہوں نے نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

News ID 1935941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha