29 مئی، 2025، 6:19 PM

ایران کے بارے میں امریکی ایلچی اور صہیونی وزیر کی نشست، تندوتیز جملوں کا تبادلہ

ایران کے بارے میں امریکی ایلچی اور صہیونی وزیر کی نشست، تندوتیز جملوں کا تبادلہ

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اور صہیونی وزیر کے درمیان ایران کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطی کے لئے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف اور اسرائیل کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور کی ایران اور غزہ کےحوالے سے نشست ہوئی جس میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیر ران درمر اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری معاملے اور غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق وٹکاف نے اسرائیلی قیدیوں سے متعلق غیر واضح صورت حال پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا صبر اب لبریز ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ بھی ان دنوں ایران کے معاملے پر گفتگو کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس سے قبل بھی بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران اور غزہ کے موضوع پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

News ID 1933060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha