مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنما یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کی تجویز کو فوراً اور علی الاعلان قبول کرلینا چاہیے۔
لاپیڈ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے انتہا پسند وزرا کی مخالفت کے باوجود اس امن منصوبے کو منظور کرے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو اگر چاہتے تو مکمل معاہدہ کرسکتے تھے لیکن اس نے بیرونی دباؤ کی وجہ سے جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
دریں اثنا فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ایلچی وٹکاف کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرچکی ہے اور اب اسرائیل کے جواب کا انتظار کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ