20 اپریل، 2025، 10:33 PM

اسرائیل جوہری مذاکرات کے بارے میں امریکی نمائندے کو قائل کرنے میں ناکام رہا، صیہونی میڈیا کا اعتراف

اسرائیل جوہری مذاکرات کے بارے میں امریکی نمائندے کو قائل کرنے میں ناکام رہا، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں امریکی نمائندے کے موقف کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی روزنامہ یروشلم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔

یہ ملاقات روم میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور سے ایک روز قبل جمعے کو پیرس میں خفیہ طور پر انجام پائی۔

مذکورہ اخبار نے مزید لکھا نے کہ موساد کے ڈائریکٹر بارنیا نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف کے ساتھ کامیاب ملاقاتیں کی ہیں، لیکن تل ابیب کو مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے لئے وٹکاف کو قائل کرنا چاہیے۔

News ID 1932043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha