5 فروری، 2025، 3:54 PM

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر ضرور آئیں گے، نیتن یاہو

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر ضرور آئیں گے، نیتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران غزہ کی پٹی کے مستقبل سمیت صیہونی رژیم اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف اشارہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر امریکی کنٹرول کا ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ تاریخ بدل سکتا ہے! 

نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے امریکی منصوبہ بہت اہم ہے! 

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا: مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقاب کی بحالی ایک امکان کے طور پر زیر بحث نہیں ہے، بلکہ یقینی طور پر یہ مسئلہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔

 انہوں نے ٹرمپ کو صیہونی رژیم کا اہم دوست بتاتے ہوئے کہا: میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور میں اسے دوبارہ دہراؤں گا، کہ آپ (ٹرمپ) وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں اور اسی لیے ہم آپ کا بہت احترام کرتے ہیں۔

News ID 1930094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha