25 ستمبر، 2025، 6:19 PM

شہادت قوموں کو سربلند کرتی ہے، قائد انقلاب کا ہفتہ دفاع مقدس پر پیغام

شہادت قوموں کو سربلند کرتی ہے، قائد انقلاب کا ہفتہ دفاع مقدس پر پیغام

رہبر معظم انقلاب نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء اور نوجوانوں کی قربانیاں امت کو بیدار اور قوموں کو سربلند کرتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاعِ مقدس کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں رہبر معظم نے کہا کہ اس سال دفاعِ مقدس کی یاد تازہ قربانیوں اور شہداء کی وجہ سے نئی شان و شوکت اختیار کرگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت جدوجہد کا انعام ہے، چاہے وہ آٹھ سالہ دفاع ہو، حالیہ بارہ روزہ جنگ ہو، لبنان ہو یا غزہ میں جاری مزاحمت۔

رہبر انقلاب نے زور دیا کہ ہمیں اللہ کے وعدے پر یقین رکھنا چاہیے کہ حق غالب آئے گا اور باطل زوال پذیر ہوگا۔ ہمیں دین خدا کی حمایت میں اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہنا چاہیے۔

News ID 1935572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha