مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی قیادت ہر قسم کی صورتحال میں مکمل جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کے ساتھ موجود ہے۔
شمال مغربی ایران میں فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران جنرل صباحی فرد نے 12 روزہ جنگ میں آرمی ایئر ڈیفنس اور سپاہ پاسداران ایرو اسپیس فورس کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں صہیونی حکومت ایرانی نوجوانوں کے عزم کے سامنے جھک گئی اور جنگ بندی پر مجبور ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت میں ایرانی مسلح افواج کے جوانوں نے دشمن کو مختصر وقت میں کاری ضربیں لگائیں۔
انہوں نے آٹھ سالہ ایران-عراق جنگ کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ایرانی نوجوان پہلے سے زیادہ پُرعزم تھے اور صہیونی حکومت و امریکہ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
جنرل صباحی فرد نے کہا کہ ایرانی قوم ایک بار پھر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کی سرحدوں اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ