مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دارالحکومت پیرس میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "مشرق وسطی کی تمام اقوام کی آزادی اور سلامتی کے لیے"، "روس پر پابندیاں، اسرائیل پر کوئی پابندی نہیں؟"، "نسل کشی بند کرو"، اور "نسل پرستی ختم کرو"۔
شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جرائم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آپ کا تبصرہ