1 ستمبر، 2025، 8:13 AM

کولمبیا، اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات پر مکمل پابندی عائد

کولمبیا، اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات پر مکمل پابندی عائد

غزہ میں انسانیت سوز مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے کولمبیا نے تل ابیب کو کوئلے کی برآمدات مکمل طور پر بند کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات پر صدر کے حکم کے تحت مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی برآمدات براہ راست اسرائیل کی جنگی مشین کو تقویت دیتی ہیں، لہذا کولمبیا اپنے اخلاقی اور بین الاقوامی فرائض کے تحت اس عمل کو روک رہا ہے۔

کولمبیا کی وزیر تجارت دیانا مارسلا مورالس روخاس نے کہا کہ کولمبیا فلسطینی عوام کے مصائب پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ یہ اقدام نہ صرف جنگ کو روکنے میں مددگار ہے بلکہ عالمی امن کے لیے ہمارے ملک کا فیصلہ کن حصہ ہے۔

اس سے قبل جون 2024 میں بھی کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس وقت طویل المدت تجارتی معاہدوں کی وجہ سے بعض رعایتیں دی گئی تھیں۔ نئے صدارتی فرمان کے تحت یہ تمام رعایتیں ختم کردی گئی ہیں اور برآمدات کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

News ID 1935129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha