30 اگست، 2025، 9:03 AM

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کے سامنے پوری قوت سے ڈٹ جائیں گے، صدر پزشکیان

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کے سامنے پوری قوت سے ڈٹ جائیں گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان داخلی اختلافات اور انتشار سے گریز کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں قوم پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کوئی طاقت تجاوز کی کوشش کرے تو ملک پوری قوت سے اس کے سامنے ڈٹ جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اصل تشویش بیرونی دھمکیاں نہیں بلکہ اندرونی اختلافات اور شگاف ہیں جن سے دشمن زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے۔

پزشکیان نے اسنیپ بیک کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل نہیں چاہتے کہ اسنیپ بیک فعال ہو، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ یورپی ممالک جو خود بارہا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرچکے ہیں، آج ہم پر کس منہ سے الزام لگاتے ہیں؟

صدر نے زور دے کر کہا کہ صرف فوجی طاقت کافی نہیں، اصل قوت عوام اور ان کا اتحاد ہے۔ اگر ہمارے پاس میزائل نہ ہوں لیکن معاشرے میں انصاف، صداقت اور انسانیت قائم ہو تو کوئی بھی ہماری سرزمین پر بری نظر نہیں ڈال سکتا۔ لیکن اگر عوام کا اعتماد اور ساتھ نہ ہو تو فوجی طاقت بھی بے معنی ہے۔

News ID 1935095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha