29 اگست، 2025، 2:18 PM

حافظ نعیم کی مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ سے ملاقات؛ وحدت مسلمین اور فلسطین کی حمایت پر تاکید

حافظ نعیم کی مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ سے ملاقات؛ وحدت مسلمین اور فلسطین کی حمایت پر تاکید

امیر جماعت اسلامی پاکستان اور حجت الاسلام شہریاری نے ملاقات میں مسلمانوں کی وحدت اور فلسطین کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مجمع عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجت‌الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شهریاری سے ملاقات کی اور مسلمانوں کی وحدت، فلسطین کی حمایت اور دنیا اسلام میں ہم آہنگی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شهریاری نے 12 روزہ جنگ کے بعد کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ملک میں مزید اتحاد و اتفاق پیدا ہوگیا ہے۔ ایرانی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کے منحوس عزائم کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے حافظ نعیم کو بین وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ایران کے صدر بھی اس سال کے کنفرانس میں موجود ہوں گے۔

انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی اہمیت اور اس کے بانی سید ابوالاعلی مودودی کے افکار کی امام خمینی (ره) سے نزدیکی پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر شہریاری نے جماعت اسلامی پاکستان کے فلسطین کے بارے میں موقف کی تعریف کی۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے ایران کی حالیہ جنگ میں کامیابی کو ایک الٰہی ہدیہ قرار دیا اور مجمع تقریب کے مسلمانوں کی وحدت کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے نے حتیٰ وہ لوگ بھی جو پہلے وحدت کے حامی نہیں تھے، متحد ہونے پر مجبور کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان میں مذاہب کی اتحاد اور ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی پہچان کی مخالفت کے موقف پر قائم ہے۔ جماعت اسلامی مذہبی اتحاد قائم کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس میں ایران کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مسلم دنیا کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ فلسطین کے مسائل پر ایک پلیٹ فارم کے تحت تعاون کریں۔

News ID 1935086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha