21 جون، 2025، 1:06 PM

امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے، امیر جماعت اسلامی

امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ جماعت کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کیخلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف امریکہ نے قرارداد ویٹو کر دی۔ حکومت اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے، پاکستان کے عوام ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔

News ID 1933720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha