مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نمائندہ ٹام باراک نے عوامی مظاہروں کے خدشے کے باعث جنوبی لبنان کا سفر منسوخ کر دیا۔ پروگرام کے مطابق باراک کا صور اور الخیام کا دورہ طے تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، چند گھنٹوں قبل الخیام میں عوام نے امریکی مداخلت اور لبنان کے اندر امریکہ کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا مقصد امریکی وفد کے دورے کے دوران اپنی مخالفت کا اظہار کرنا تھا۔
لبنانی حکام نے اس دوران امریکہ کی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ