26 اگست، 2025، 9:27 PM

مقاومت کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ ناقابل تنسیخ، لبنانی وزیراعظم کا اصرار

مقاومت کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ ناقابل تنسیخ، لبنانی وزیراعظم کا اصرار

امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں لبنانی وزیراعظم نے مقاومت کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ طائف معاہدے کے مطابق قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ مقاومت کو غیر مسلح کرنے اور جنگ کے فیصلوں کو صرف حکومت کے اختیار میں دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ اب ناقابل تنسیخ ہے۔

انہوں نے 5 اگست کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ضروری اور طائف معاہدے کے مطابق قرار دیا۔

نواف سلام کے مطابق، لبنان کی حکومت امریکی صدر کے ایلچی تھامس باراک کی جانب سے پیش کردہ دستاویز میں اصلاحات کے بعد اس کے مقاصد کی پابند ہے۔ یہ دستاویز اسرائیل کے لبنانی علاقوں سے انخلا اور حملوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

وزیراعظم لبنان نے امریکی وفد سے گفتگو میں کہا کہ لبنان کی فوج کو مالی اور عسکری لحاظ سے مزید مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ وہ پورے ملک میں سکیورٹی قائم رکھ سکے۔

ان کے بقول، لبنانی فوج شہریوں کی فوج ہے اور عوام کا اعتماد اس پر قائم ہے، اس لیے اس کی تقویت ہی لبنان میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

News ID 1935041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha