12 اگست، 2025، 7:30 AM

حزب اللہ مضبوط ہے، کسی سرپرست کی ضرورت نہیں، لاریجانی 

حزب اللہ مضبوط ہے، کسی سرپرست کی ضرورت نہیں، لاریجانی 

ایرانی سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک مضبوط اور سیاسی شعور رکھتی ہے کسی کی سرپرستی کی محتاج نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہ سیاسی بلوغت رکھتے ہیں اور ان کو کسی بیرونی سرپرست یا سہارے کی ضرورت نہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاریجانی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حزب اللہ اور مزاحمتی گروہوں کے پاس اعلی سطح کا سیاسی فہم موجود ہے۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے قومی مفادات کیا ہیں، اور وہ خود فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو باہر سے آنے والی دھمکیوں یا سیاسی دباؤ سے لرز جائے۔ ایران ان ہواؤں سے متاثر ہونے والا ملک نہیں چنانچہ بعض لوگ گمان کرتے ہیں۔

لاریجانی نے اپنے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کے ساتھ دستخط کیے گئے سیکیورٹی معاہدے کے بارے میں کہا کہ اس معاہدے کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی فریق یا ملک ایران یا عراق کی سلامتی میں مداخلت نہ کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام پیدا ہو۔

لاریجانی نے اس معاہدے کو ایک سیکیورٹی تعاون کا ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس طرح کا سمجھوتہ ہوسکتا ہے تاکہ پورا خطہ محفوظ اور طاقتور بنے۔

News ID 1934802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha