مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران ہر حال میں لبنان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
خطے کے ممالک کے دورے کے سلسلے میں بیروت پہنچنے پر علی لاریجانی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرا ثقافتی رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لبنان کے عوام کسی مشکل یا تکلیف میں ہوں تو ایران کے عوام بھی اس دکھ کو محسوس کرتے ہیں۔
لاریجانی نے واضح کیا کہ ہم ہر حال میں لبنان کے عوام کے ساتھ رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ