مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر لحاظ سے مکمل آمادہ ہیں اور ان کی دفاعی طاقت اعلی ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپاہ قدس کے شہید کمانڈر میجر جنرل محمد سعید ایزدی المعروف "حاج رمضان" کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔
میجر جنرل موسوی نے شہید ایزدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایزدی نے اپنی پوری زندگی راہ خدا میں جہاد کے لیے وقف کر دی۔ ان کا نام ہمیشہ قدس، فلسطین اور صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والے شہداء کے ساتھ چمکتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ایزدی نہایت عظیم انسان تھے اور یقینا خدا کے فضل سے ان کا پاکیزہ خون زیادہ اثر ڈالے گا۔
تقریب کے اختتام پر جنرل موسوی نے ملکی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل تیار اور مضبوط ہیں، اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ہر چیلنج کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ