مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔
پاکستانی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کےلیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ