مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ اصفہان میں واقع ایران کی جوہری تنصیبات حالیہ امریکی حملے میں کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی این این نے امریکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نطنز اور فردو کے برعکس اصفہان کی جوہری تنصیبات پر بینکر شکن بم استعمال نہیں کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اصفہان کی تنصیبات محفوظ ہیں، تاہم جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ نطنز اور فردو کے مقابلے میں اصفہان پر حملے کی کامیابی کی توقع پہلے ہی کم تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ان حملوں کو کامیاب قرار دیا تھا، تاہم اکانومسٹ جیسے بین الاقوامی ذرائع نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ