مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے گذشتہ رات صہیونی تنصیبات پر شدید میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں تل ابیب اور دیگر مقامات پر اہم اور حساس صہیونی تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
صہیونی اخبار ہارآرٹز نے ایک اسرائیلی پروفیسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وایزمن نیوکلیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا تجربہ گاہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ ایرانی میزائل حملے میں اس ادارے کی تین منزلیں مکمل منہدم ہوگئی ہیں۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ وہ علاقہ جہاں یہ انسٹیٹیوٹ واقع ہے، اب جنگی علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے اور سالوں کی تحقیقات اور محنت کا ثمر ایک ہی حملے میں مٹی میں مل چکا ہے۔
وائزمن انسٹیٹیوٹ: اسرائیل کا ایٹمی بم بنانے کا خفیہ مرکز
وائزمن انسٹیٹیوٹ اسرائیل کا سب سے اہم علمی و تحقیقاتی مرکز ہے جو صہیونی فوج اور انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ وسیع تعاون کرتا ہے۔ یہ ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چوری، ہیکنگ اور دیگر غیر قانونی اقدامات سے بھی گریز نہیں کرتا۔
اس ادارے کے سائنسدان اسرائیل میں اسلحہ سازی کے بڑے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ان کے تحقیقاتی منصوبے دفاعی اور فوجی میدان میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
کریات وایزمن سائنس پارک جو اس ادارے کے قریب واقع ہے، صہیونی اسلحہ ساز کمپنیوں جیسے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور Elbit جیسے بڑے اداروں کا مرکز ہے۔
Elbit کے سربراہ مائیکل فیڈرمن وایزمن انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں، جو براہِ راست اسرائیل کی اسلحہ سازی کی صنعت میں اس ادارے کے اثر و نفوذ کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ