مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ رات ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔
صہیونی اخبار معاریو کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تازہ میزائل حملے میں تل ابیب شہر کے چھ حساس مقامات کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے معاریو کو تصدیق کی کہ یہ چھ مقامات نہایت اہم نوعیت کے تھے اور ایرانی میزائلوں کی براہ راست زد میں آکر شدید متاثر ہوئے ہیں۔
یہ حملہ ایران کی جانب سے صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے اور تہران نے واضح کردیا ہے کہ جب تک حملے بند نہیں ہوتے، جوابی اقدامات میں شدت آتی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ