4 جون، 2025، 6:57 PM

غزہ میں صہیونی مظالم روکنے کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، صدر پزشکیان کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

غزہ میں صہیونی مظالم روکنے کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، صدر پزشکیان کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم روکنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لیے باہمی اور مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔

گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور دانشمندانہ سیاسی حکمت عملی کے ذریعے غزہ میں جنایات کا سلسلہ روکنے کے لئے صہیونی حکومت پر دباؤ بڑھاسکتے ہیں۔

اس موقع پر قطر کے امیر نے غزہ میں جاری انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ ایک نہایت حساس اور مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اگر اسلامی ممالک کے باہمی تعاون سے کوشش کریں تو اسرائیلی نسل کشی کو روکا جاسکتا ہے۔

شیخ تمیم نے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کو دوطرفہ تعلقات کی گہرائی، مشترکہ اہداف کی تکمیل اور ایرانی و قطری عوام کے مفادات کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

News ID 1933207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha