23 اپریل، 2025، 11:45 AM

بیجنگ، ایران_چین اعلی سطحی مذاکرات، اسٹریٹجک تعلقات میں مزید توسیع کا عزم

بیجنگ، ایران_چین اعلی سطحی مذاکرات، اسٹریٹجک تعلقات میں مزید توسیع کا عزم

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے بیجنگ میں اعلی حکومتی اہلکار سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور 25 سالہ تعاون کے روڈمیپ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چینی ہم منصب کی دعوت پر اعلی چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے بیجنگ میں چین کے فرسٹ وائس پریمیئر ڈنگ شوی شیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور 25 سالہ تعاون کے روڈمیپ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور چین کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا اور 25 سالہ جامع تعاون پروگرام پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے چین کو ایران کا اسٹریٹجک اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے یکطرفہ پالیسیوں اور عالمی غنڈہ گردی کے مقابلے میں ایران اور چین جیسے ہم خیال ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے ایران کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

عراقچی نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مظالم اور یمن پر امریکہ کے متواتر حملوں کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری اور مؤثر عالمی ردعمل کی اپیل کی تاکہ دنیا رائج جنگل کے قانون کو ختم کیا جاسکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سے چینی عہدیدار کو آگاہ کیا اور کہا کہ تلخ تجربات کے باوجود ایران نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ سفارتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع  پر چین کے فرسٹ وائس پریمیئر ڈنگ شوی شیانگ نے ایران اور چین کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر کثیرالجہتی نظام اور قانون کی حکمرانی کے دفاع میں ایران-چین ہم آہنگی کو اہم قرار دیا اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

News ID 1932108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha