20 اپریل، 2025، 10:45 AM

عراقچی کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات کے بارے میں گفتگو

عراقچی کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات کے بارے میں گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ نے اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران واپسی سے قبل اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کی تفصیلات اور ییشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے مذاکرات کے انعقاد میں اٹلی کی جانب سے عمان کے ساتھ کیے گئے تعاون اور ہم آہنگی پر شکریہ ادا کیا اور اس مرحلے کو تعمیری اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ اگر حقیقت پسندی اور نیک نیتی کا رویہ برقرار رہا تو کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ایران کے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ طرز عمل کو سراہا اور بات چیت کے نتائج سے آگاہ کرنے پر عراقچی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس سفارتی عمل کے جاری رہنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان سنیچر کے روز بالواسطہ بات چیت کا دوسرا دور ہوا جس میں عمان نے ثالثیاور اٹلی نے میزبان کا کردار ادا کیا۔

یہ مذاکرات اٹلی میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئے جہاں دونوں فریقین الگ الگ کمروں میں موجود رہے اور بالواسطہ طور پر رابطہ کیا گیا۔

News ID 1932026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha