18 اپریل، 2025، 11:07 AM

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے یونٹوں نے جدید آلات کی وسیع رینج کی نقاب کشائی کی ہے جس میں ملکی ساختہ میزائل، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، بغیر پائلٹ کے فضائی ڈرونز، ریڈار سسٹم اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آج فوجی دن منایا جارہا ہے جس میں فوج کے جوانوں نے تہران سمیت  ایران کے مختلف صوبوں میں فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہر سال 18 اپریل کو ایران میں مسلح افواج کا قومی دن منایا جاتا ہے جس میں نہ صرف مسلح افواج کی دفاعی طاقت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے بلکہ ملک و قوم کی آزادی اور خودمختاری کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

امام خمینی نے 18 اپریل کو یوم مسلح افوج کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ امام خمینی کے تاریخی پیغام کے بعد اس دن کو یوم مسلح افواج کے طور کیلنڈر میں شامل کیا گیا۔

امام خمینی کا یہ تاریخی فیصلہ اس وقت آیا جب فوج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے تہران میں بڑے فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک کی جدید ترین دفاعی کامیابیوں کی نمائش کی جاتی ہے۔

تہران میں ایران کی مسلح افواج نے  ایک خصوصی اور شاندار  پریڈ کا اہتمام کیا جس میں، صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، جنرل سید عبدالرحیم موسوی، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، سپریم لیڈر کے سینئر مشیر جنرل رحیم صفوی، مسلح افواج کے دفاع اور سپورٹ کے وزیر امیر عزیز نصیر زاده، آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر امیر کیومرث حیدری، آرمی ایئر ڈیفنس فورسز کے کمانڈر امیر صباحی فرد، سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورسز کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زاده اور اسلامی جمہوریہ ایران پولیس فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل رادان نے شرکت کی۔

اس عظیم الشان تقریب میں صدر مملکت سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے خطاب کیا

صدر کے خطاب کے بعد مسلح افواج کے پیدل اور گاڑی بردار دستوں نے مرکزی اسٹیج کے سامنے سے پریڈ کی۔

غیر ملکی فوجی مہمانوں کی توجہ ایران کی فوج کی دفاعی اور عملی صلاحیتوں کے مظاہرے پر مرکوز 

ایرانی فوج کے طویل رینج کے دفاعی میزائل "صیاد" اور طویل رینج کے دفاعی ریڈار سسٹمز کی نمائش

یومِ مسلح افواج کی پریڈ میں ایرانی بحریہ کے دشمن کو تباہ کرنے والے ’والفجر‘ آبی میزائلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

تہران کے آسمان میں چتربازوں نے ایرانی پرچم کو لہرایا

مسلح افواج کے پیراشوٹسٹس نے یومِ فوج کی تقریب میں جمہوری اسلامی ایران کے پرچم کی نمائش کی۔

کیان 700 بکتر بند گاڑی کی پریڈ میں نمائش
یومِ مسلح افواج کی تقریب میں جدید ترین بکتر بند گاڑی 'کیان 700' کی صلاحیتوں کا نمائش۔
ہمدان میں فوج کے جوانوں کی شاندار پریڈ

ایران کے دیگر شہروں کی طرح صوبہ ہمدان میں بھی یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔

مکمل تصویری رپورٹ کے لئے لنک پر کلک کریں

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

ایرانی فوج کے جدید ڈرونز 'کیان' اور '10 شہریور' کا یومِ فوج کی پریڈ میں شاندار مظاہرہ

مسلح افواج کے یومِ پریڈ میں ہدف نشانہ بنانے والے جیٹ ڈرون "کیان" اور '10 شہریور' ڈرون سسٹم کی کارکردگی کا مظاہرہ۔

ایرانی فوج اور بحریہ کا خلیج فارس میں پریڈ کا انعقاد

ایران کی فوج اور بحریہ کی جانب سے خلیج فارس میں یومِ مسلح افواج کے موقع پر فوجی پریڈ کا اہتمام کیا۔

ایرانی فوجی پریڈ میں 'مہاجر 2' اور 'مہاجر 6' کثیرالوظیفہ ڈرونز کا شاندار مظاہرہ

یومِ مسلح افواج کی عظیم الشان تقریب میں ایرانی فوج کے جدید ترین کثیرالمقاصد ڈرونز 'مہاجر 2' اور 'مہاجر 6' کی شاندار نمائش۔

یومِ مسلح افواج کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور فوجی کمانڈروں کی شرکت

ایرانی مسلح افواج کے یومِ پریڈ کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔

قزوین میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام

ایران کے دیگر شہروں کی طرح قزوین میں بھی یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔

مکمل تصویری رپورٹ کے لئے لنک پر کلک کریں

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

ایران میں یوم مسلح افواج، ایران کی دفاعی صلاحیت و اقتدار کا مظاہرہ

آج ایران میں یوم مسلح افواج منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے مرکزی تقریب بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے مرقد پر منعقد ہوئی تقریب کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوا جس کے بعد فوجی دستوں نے پریڈ انجام دی۔ اس موقع پر ایران کے عسکری و سیاسی حکام بھی موجود تھے۔

مکمل تصویری رپورٹ کے لئے لنک پر کلک کریں

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے ایران بھر میں فوجی تقریبات،  نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

News ID 1931959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha