25 مارچ، 2025، 12:42 PM

تیل کی فروخت سے متعلق افواہوں پر ایرانی وزارت تیل کا ردعمل

تیل کی فروخت سے متعلق افواہوں پر ایرانی وزارت تیل کا ردعمل

ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق ذرائع ابلاغ میں افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت تیل کے اعلی اہلکار نے کہا کہ تیل کی فروخت بین الاقوامی ضوابط اور اصولوں کے مطابق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت تیل کے ایک اعلی عہدیدار نے ملک کی تیل کی فروخت سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی تیل کی تجارت تمام تسلیم شدہ معیارات اور اصولوں کے مطابق ہوتی ہے۔

وزارت تیل کے بین الاقوامی اور تجارتی امور کے نائب وزیر، علی محمد موسوی نے امریکہ کی طرف سے متعدد ایرانی تیل بردار جہازوں کو ضبط کرنے اور جعلی دستاویزات کے لزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عراقی وزیر تیل کے بیانات سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کئے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کے یہ الزامات بے بنیاد اور غیر قانونی دباؤ کی پالیسی کا حصہ ہیں، جو ایرانی عوام پر ناجائز دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ایران کے نائب وزیر تیل نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی تیل کی فروخت تمام بین الاقوامی ضوابط اور اصولوں کے مطابق ہے۔

News ID 1931366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha