16 جنوری، 2012، 7:18 PM

ڈاکٹر ولایتی

ایرانی تیل کے خریدارحد سے زیادہ ہیں/اوبامہ کےخط میں کوئی تازہ بات نہیں

ایرانی تیل کے خریدارحد سے زیادہ ہیں/اوبامہ کےخط میں کوئی تازہ بات نہیں

مہر نیوز-16 جنوری 2012ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے یورپی یونین کی طرف سے ایران کے تیل پر پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اپنا تیل آسانی کے ساتھ فروخت کرسکتا ہے اور ایران کے تیل کے خریداروں کی درخواست حد سے کہیں زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یورپی یونین کی طرف سے ایران کے تیل پر پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اپنا تیل آسانی کے ساتھ فروخت کرسکتا ہے اور ایران کے تیل کے خریداروں  کی درخواست حد سے کہیں زیادہ ہے۔ ولایتی نے خواتین کے ایک سمینار کے بعد نامہ نگارو ں کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کے تیل پر پابندی عائد نہیں کرسکتا کیونکہ ایران کے تیل کے خریدار بہت زيادہ ہیں۔ ولایتی نے رہبر معظم کے نام اوبامہ کے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اوبامہ کے خط میں کوئی تازہ بات نہیں  اور اس کا جواب اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو دینا چاہیے۔

News ID 1511136

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha