23 مارچ، 2025، 2:48 PM

مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاج

مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاج

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صہیونی فورسز کے حملوں میں اضافے کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کے ہبیما اسکوائر میں ہزاروں مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی داخلی سیکیورٹی سروس شاباک کے سربراہ کی ممکنہ برطرفی کے حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کی۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، یہ احتجاج مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں میں پھیل چکا ہے اور اس کا بنیادی مقصد شاباک کے سربراہ کی برطرفی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

News ID 1931327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha