16 مئی، 2014، 3:49 PM

مقبوضہ بیت المقدس

مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر 2 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر 2 فلسطینی شہید

مہر نیوز/ 16 مئی / 2014 ء : مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کیا اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی الیوم کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یوم نکبہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کیا اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اس دوران شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں قابض اسرائیلی بارڈر پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق 20 سالہ مصعب نواراح اور 17سالہ محمد ادیح کے سینے میں گولیاں لگیں، دونوں نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے۔ یوم نکبہ 1948 میں فلسطین کی تقسیم اور اسرائیلی ریاست کے قیام کے خلاف منایا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیاکہ مقبوضہ بیت المقدس اور رملہ کے درمیان واقع قلندریہ چیک پوسٹ پر 200 کے قریب مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فوج نے اینٹی ریوٹ میتھڈ، ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ شہر نابلس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

News ID 1836078

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha