29 مارچ، 2025، 5:30 PM

امریکا کی یمن کے خلاف جارحیت میں اضافہ، صعدہ پر درجنوں حملے

امریکا کی یمن کے خلاف جارحیت میں اضافہ، صعدہ پر درجنوں حملے

امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کے نئے سلسلے میں صعدہ پر متعدد حملے کئے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کے نئے سلسلے میں صعدہ پر متعدد حملے کئے۔ 

المیسرہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے امریکی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف حصوں پر کم از کم 14 حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ چار زخمی ہوئے۔

امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو آٹھ بار نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ دو دنوں میں امریکی فوج نے یمن کے علاقوں امران، صعدہ، الجوف، ماریب اور حدیدہ پر 72 حملے کئے ہیں۔

News ID 1931481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha