4 مارچ، 2017، 10:36 AM

پانی کے ذخیرے پر فلسطینی مظاہرین اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں

پانی کے ذخیرے پر فلسطینی مظاہرین اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں

فلسطینی علاقہ رملہ میں پانی کے ذخیرے پر فلسطینی مظاہرین اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ تصادم فلسطینی دیہات نبی صالح کے قریب پانی کے ا يک کنویں کے پاس ہوا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی علاقہ رملہ میں پانی کے ذخیرے پر فلسطینی مظاہرین اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ تصادم فلسطینی دیہات نبی صالح کے قریب پانی کے ا يک کنویں کے پاس ہوا ۔ اسرائیلی فوج کی ترجمان کے مطابق اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی زخمی بھی ہوا ہے۔
 ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کيا،نبی صالح ، فلسطینی اور اسرائیلی تنازع میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔
ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج  کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں گزشتہ روز11 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر فلسطین کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا واقعہ مشرقی بیت المقدس می ابو دیس کے مقام پر پیش آیا۔

News ID 1870842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha