مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر اعلی صہیونی حکام کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی تدابیر میں مزید سختی کردی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ شاباک نے آرمی چیف سمیت کلیدی شخصیات کے تحفظ کے لیے حفاظتی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
یہ اقدامات ایران کے ممکنہ جوابی حملوں اور صہیونی حکام کے قتل یا ہدف بناکر حملے کے اندیشے کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق ان سیکیورٹی تدابیر کا سخت ہونا، اسرائیلی حکومت کی گہری تشویش اور داخلی و خارجی خطرات کی شدت کو واضح کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ