18 مارچ، 2025، 11:21 PM

رہنماؤں کی شہادت کے بعد حماس کا تعزیتی بیان

رہنماؤں کی شہادت کے بعد حماس کا تعزیتی بیان

حماس نے صیہونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اپنے رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غاصب حکومت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے قابض صیہونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اپنے کئی سرکردہ رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غاصب حکومت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پورے صبر، استقامت اور پختہ عزم کے ساتھ فلسطینی سرزمین عوام اور مقدسات کے دفاع کی راہ پر گامزن رہے گی۔

حماس نے کہا ہے کہ ہم پورے فخر اور گہرے دکھ کے ساتھ فلسطینی قوم، عرب اقوام و امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اپنے نامور رہنماؤں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو آج صبح قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شہید ہوگئے۔

بیان میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رہنما فلسطینی قوم کی آزادی کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کی شہادت سے مزاحمتی تحریک کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط ہوگی۔

حماس کے بیان کے مطابق ان حملوں میں شہید ہونے والے رہنماؤں میں ریاستی امور کی نگرانی کے سربراہع صام الدعلیس، سیاسی دفتر کے رکن یاسر حرب، وزیر انصاف احمد الحتة، وزیر داخلہ محمود ابووطفہ اور داخلی سیکورٹی کے سربراہ بهجت ابوسلطان شامل تھے۔

News ID 1931201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha