21 فروری، 2025، 1:27 PM

مقاومت کے خلاف امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام ہوں گی، جنرل سلامی

مقاومت کے خلاف امریکی اور صہیونی سازشیں ناکام ہوں گی، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مقاومت کو نقصان پہنچانے کی امریکی اور صہیونی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی مقاومت کے خلاف سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

تحریک اسلامی جہاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطینی مزاحمتی محاذ اور غزہ کے عوام کی صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی کو سراہا اور کہا کہ اگرچہ بعض اوقات امریکہ اور اسرائیل کو وقتی طور پر کامیابیاں مل سکتی ہیں، لیکن مجموعی طور پر وہ شکست سے دوچار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ زوال اور شکست کی راہ پر گامزن ہیں۔ "کچھ وقتی فتوحات امریکہ اور اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک جیت کی علامت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، یمن اور لبنان کے حالات امریکہ اور صیہونی حکومت کی ناکامی نشاندھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ اس وقت امریکہ خود زوال پذیر ہے لہذا صہیونی حکومت کو امریکہ کی طرف سے زیادہ مدد نہیں ملے گی۔

News ID 1930539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha