26 جنوری، 2025، 8:59 AM

غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لئے حماس اور جہاد اسلامی کے وفود کا دورہ قاہرہ

غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لئے حماس اور جہاد اسلامی کے وفود کا دورہ قاہرہ

حماس اور جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کے لیے دونوں تنظیموں کے وفود مصر کا دورہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کا ایک اعلی سطحی وفد مجلس شوری کے صدر اور رہنما محمد درویش کی قیادت قاہرہ پہنچا ہے۔ وفد مصری حکام کے ساتھ ملاقات کرے گا اور قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں رہائی پانے والے فلسطینیوں سے ملاقات بھی کرے گا۔

دوسری جانب جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کا ایک وفد آج شام قاہرہ روانہ ہوگا۔ وفد مصری حکام سے ملاقات اور صہیونی جیل میں رہنے والے فلسطینی قیدیوں کا استقبال کرے گا جنہیں معاہدے کے تحت آزاد کیا جارہا ہے۔

حماس نے صہیونی حکومت پر معاہدے کی شقوں پر عملدرامد میں تاخیر کا الزام لگایاؤ ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نہ صرف جنگ بندی معاہدے کو نظرانداز کررہا ہے بلکہ جنوبی غزہ سے شمال کی طرف مہاجرین کی واپسی میں بھی رکاوٹ ایجاد کررہا ہے۔

ذمہ داری کا تعین

حماس نے واضح کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد میں کسی بھی تاخیر اور اس کے ممکنہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔

یہ ملاقاتیں اور مذاکرات خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

News ID 1929845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha