مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت اور حماس تحریک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر بالآخر اتوار کو عمل درآمد کردیا گیا۔ اس معاہدے کے پہلے دن فریقین نے متعدد قیدیوں کو رہا کردیا۔
بین الاقوامی ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اوفر جیل سے قید 90 فلسطینی قیدیوں کو تحویل میں لیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کے اوفر جیل کے باہر جمع ہونے کے بعد صیہونی فوج نے انہیں منتشر کرنے کے لیے تشدد کا استعمال کیا جس سے سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی ایک بس میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تینوں قیدیوں کو تحائف دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازین حماس کے ایک باخبر عہدیدار کے مطابق صیہونی قیدیوں کی رہائی کا دوسرا دور اگلے کے شروع میں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ