6 جنوری، 2025، 2:15 PM

شام کے اہم آبی منابع پر صہیونیوں کا قبضہ، پانی کی قلت کا خطرہ

شام کے اہم آبی منابع پر صہیونیوں کا قبضہ، پانی کی قلت کا خطرہ

صہیونی فوج نے جنوبی شام میں پانی کے اہم منابع پر قبضہ کیا ہے جس سے شام میں پانی کی قلت کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد صہیونی حکومت کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی شام کے وسیع رقبے پر قبضے کے باوجود جولانی رژیم نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے چھ اہم آبی منابع پر قبضہ کر لیا ہے جن میں قنیطرہ کے قریب واقع المنطرہ ڈیم بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مٹی ڈال کر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں تاکہ شامی شہری ان آبی ذخائر کے قریب نہ جا سکیں جس سے جنوبی شام اور دمشق کے کچھ علاقوں کے آبی تحفظ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے قنیطرہ اور درعا کے مغربی حصے میں اپنی فوجی پوزیشنوں کو مستحکم کرنے کے لیے چیک پوسٹ بنائے ہیں۔ اسرائیلی فوج ان پوسٹوں کے ارد گرد کیمرے اور کنکریٹ بلاک نصب کر رہی ہے۔

مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پہلی بار جبل الشیخ کے بلندیوں پر گشت شروع کردی ہے جو لبنان کے نبطیہ علاقے کے اوپر واقع ہیں۔

News ID 1929368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha