23 دسمبر، 2024، 5:17 PM

صیہونی رجیم کی شام کے صوبے قنیطرہ میں نئی سرگرمیاں، باقاعدہ فوجیں اتار دیں!

صیہونی رجیم کی شام کے صوبے قنیطرہ میں نئی سرگرمیاں، باقاعدہ فوجیں اتار دیں!

شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مزید فوجی ساز وسامان مقبوضہ گولان سے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ میں منتقل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے مزید فوجی سازوسامان مقبوضہ گولان سے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ کے مختلف علاقوں میں منتقل کردیا ہے۔

ان ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کی صوبائی عمارت کو فوجی مرکز میں تبدیل کرکے فوج تعینات کر دی ہے۔

مقامی ذرائع نے شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا کے مغربی علاقے حوز الیرموک پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی وسیع پروازوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ دمشق پر دہشت گردوں کے قبضے کے فورا بعد صیہونی حکومت نے 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور شام کی سرزمین میں قبضہ شروع کر دیا ہے اور اس ملک کے اسٹریٹیجک مراکز کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

News ID 1929019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha