مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ حلب کےعلاقے تشرین ڈیم میں امریکہ اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے دمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ان ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ترکی سے وابستہ گروہوں کو پسپا کر دیا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ سے وابستہ دہشت گردوں نے دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع قرقوزاق پل پر ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کی ایک فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ایس ڈی ایف گروہ نے اس جھڑپ کے دوران اپنے 15 عناصر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
آپ کا تبصرہ