4 جنوری، 2025، 10:05 AM

ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون کا دورہ نئی دہلی، بھارتی حکام سے مذاکرات

ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون کا دورہ نئی دہلی، بھارتی حکام سے مذاکرات

ایرانی وزیرخارجہ کے سیاسی معاون نے نئی دہلی میں بھارتی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران مختلف امور پر مذاکرات کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ کے سیاسی معاون مجید تخت روانچی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اعلی حکام سے ملاقات کی ہے۔

روانچی نے ایران اور بھارت کے درمیان دہلی میں منعقدہ 19ویں سیاسی مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو روایتی اور تاریخی قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بھی ایک مفید ملاقات ہوئی جبکہ ایران اور بھارت کے 19ویں سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے معاون وزیر ویکرام مصری کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

تخت روانچی نے ایران اور بھارت کے تعلقات کو روایتی اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

News ID 1929315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha