26 جولائی، 2011، 2:52 PM

ہندوستان اور پاکستان

دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز

دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مہر نیوز- 26 جولائی 2011ء: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے ہندوستان کےدارالحکومت نئی دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہیں پاکستان کےسیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا کہ دونوں ممالک کے وفود میں امن، استحکام اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ملاقات ہورہی ہے۔ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان اور ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور ہندوستانی وفد کی قیادت نیروپما راوٴ کررہی ہیں۔ ملاقات سے قبل بھارتی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ کل ہونے والی وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے آج چیزوں کو فائنل کیا جائے گا، سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں، کل دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوگی، امید ہے ملاقات مثبت رہے گی، بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو نئی دلی میں خوش آمدید کہتے کہا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کے ساتھ گزشتہ مہینے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات مثبت رہی تھی اور آج ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان کل ہونے والی ملاقات کے معاملات کو طے کیا جائے گا۔

News ID 1368100

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha