25 فروری، 2018، 3:58 PM

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ چین پہنچ گئے

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ چین پہنچ گئے

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلےچین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلےچین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بیجنگ میں چین کے پولٹ بیورو کے رکن، وزیر خارجہ، نائب وزیر خارجہ سمیت اہم اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کو بھارتی وزیر اعظم کی جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

News ID 1878980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha