مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے امریکہ کا ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے شمالی یمن کی فضائی حدود میں ایک جدید امریکی ڈرون MQ-9 کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنی فوج نے امریکی بحریہ کے ایک F-18 جنگی طیارے کو بحیرہ احمر میں تباہ کردیا تھا۔ امریکہ نے اس طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ حادثہ امریکی فورسز کی غلط فائرنگ کا نتیجہ تھا۔
یمنی فوج نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر کامیاب حملے کرکے دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ