8 مارچ، 2022، 1:20 PM

یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے ۔ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائيل بھی شامل ہیں۔

News ID 1910090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha