14 دسمبر، 2024، 9:49 AM

استنبول کانفرنس میں ایرانی نمائندے کی جانب سے فلسطینی شہید بچوں کی تصاویر کی نمائش

استنبول کانفرنس میں ایرانی نمائندے کی جانب سے فلسطینی شہید بچوں کی تصاویر کی نمائش

ترکی میں ایشیا اور افریقہ کے مختلف شہروں کے ناظمین کی کانفرنس میں بلدیہ تہران نے فلسطینی شہید بچوں کی تصاویر کی نمائش منعقد کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں "ناظمین برائے امن" کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے بڑے شہروں کے ناظمین اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی میزبانی استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے کی جبکہ ایران کی نمائندگی بلدیہ تہران کے تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالمطہر محمدخانی اور بلدیہ اصفہان کے ثقافتی معاون نے کی۔

تہران کے نمائندے عبدالمطہر محمدخانی نے اپنے خطاب کے آغاز میں شرکاء سے درخواست کی کہ فلسطین کے پانچ شہید میئرز اور لبنان کے شہر نبطیہ کے شہید میئر احمد کھیر کی یاد میں کھڑے ہوجائیں۔

محمدخانی نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت کے حملے روزانہ کی بنیاد پر 40 فلسطینی بچوں کی جان لے رہے ہیں۔
انہوں نے معصوم بچوں کی تصاویر پیش کرتے ہوئے ان مظالم کو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

محمدخانی نے دنیا بھر کے شہروں اور بلدیات کو تجویز دی کہ وہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ان مظالم کو تقویت دے رہے ہیں اور ان کے نتیجے میں فلسطینی بچوں کا قتل عام ہورہا ہے۔

انہوں نے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت تشکیل دی جائے جو تمام سیاسی جماعتوں، مذاہب اور قومیتوں کی نمائندگی کرے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دے۔

News ID 1928788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha