مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر بشار الاسد نے حال ہی میں ادلب اور حلب پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گرد تکفیریوں کو شکست دے گا۔
تاس نیوز ایجنسی کے مطابق صدر اسد نے کہا کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔
اس موقع پر عرب امارات کے صدر نے کہا کہ ابوظہبی شام کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شامی صوبے ادلب اور حلب میں تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے وسیع رقبے پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ شام اور روس کی فضائیہ دہشت گردوں پر مسلسل حملے کررہی ہیں۔ اب تک 600 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ